ٹائیگر فورس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کورونا ٹائیگر فورس سے متعلق اپوزیشن کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ٹائیگر فورس صرف فلاحی کاموں کےلیے ہے اس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں، اس میں گلی محلوں کے نوجوان رجسٹرڈ ہوں گے اور جو لوکل گورنمنٹ کا حصہ رہے وہ بھی ٹائیگرفورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، نوجوان سٹیزن پورٹل سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران عوام کی مدد کے لیے ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جس پر اپوزیشن نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہےکہ ٹائیگر فورس سے سیاسی پہلو ظاہر ہوتا ہے۔
