ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستانی اداروں میں کرپشن کا پول کھول دیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے پاکستانی اداروں میں کرپشن بے نقاب کردی ۔کرپشن میں پاکستان کی پولیس کا پہلا نمبر آگیا ۔پولیس کامحکمہ گزشتہ سال بھی کرپشن میں سرفہرست رہا۔پولیس کی کرپشن میں 5فیصد اضافہ ہوا ۔کرپشن میں ٹینڈرنگ اورکنٹریکٹ دوسرے ،جوڈیشری تیسرے نمبر پر ہے۔
اکثریت کے مطابق اینٹی کرپشن ،اداروں کاکردار نہ ہونے کے برابر ہے۔40فیصد پاکستانیوں کےمطابق کرپشن کی بڑی وجہ میرٹ کا نہ ہونا ہے ۔
66فیصد کے مطابق نیب،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہوئے۔55فیصد پاکستانیوں نے عوامی عہدیداروں کےاثاثے شائع کرنےکامطالبہ کیا۔47فیصد کے مطابق کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں استحکام نہیں آرہا۔لوگوں کا خیال ہے کہ جوڈیشری کی کرپشن میں 7فیصد کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق شعبہ تعلیم میں ایک فیصد کمی آئی۔محکمہ صحت میں 2فیصد کرپشن بڑھی۔76فیصد پاکستانی اطلاعات تک رسائی کے قانون سے ناواقف ہیں۔
