ٹرمپ ایران کے بجائے اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں : ایرانی سپریم لیڈر

 

 

 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ڈونلڈ ٹرمپ کوخوش کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ ایران کے معاملات پر نظر رکھنے کے بجائے اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مظاہرین پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایما پر کام کررہے ہیں،شرپسند عناصر سرکاری املاک کو نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیاکہ غیرملکی طاقتوں کے ایجنٹ بن کر کام کرنےوالوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانیوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

 پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر کی ہدایت

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ کے ہاتھ ایک ہزار سے زائد ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، متکبر ڈونلڈ ٹرمپ کا انجام بھی اس شاہی خاندان جیسا ہوگا جو 1979 کے انقلاب سے قبل ایران پر حکمران تھا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھاکہ امریکا ایران کی صورت حال پر بہت گہری نظر رکھےہوئے ہے،اگر ایران میں ماضی کی طرح لوگوں کو قتل کیاگیا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔

خیال رہے کہ ایران میں معاشی بحران کےخلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

Back to top button