ٹرمپ کے500فیصدٹیرف کےبل کی حمایت پربھارتی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی روسی تیل کے خریدار ممالک پر 500 فیصد ٹیرف کے بل کی حمایت، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔

مسلسل چوتھے دن گراوٹ کی شکار بھارتی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 4 دنوں میں 9 لاکھ کروڑ روپے ڈوب چکے ہیں۔

نئے ٹیرف کا بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پیش کیا جس کی صدر ٹرمپ نے حمایت کردی، بل کی منظوری اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

بل کی منظوری کے بعد ٹرمپ روس سے تیل خریدنے والے ہر ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف لگا سکیں گے ، بھارت پہلے ہی 50 فیصد امریکی ٹیرف کے باعث شدید دباؤ میں ہے ۔

نئے ٹیرف بل سے برازیل اور چین بھی متاثر ہوں گے ۔

Back to top button