ٹریفک کے شور اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان تعلق دریافت

جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی (جے اے سی سی) کے مطابق ٹریفک کے شور اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل کئی مطالعے و مشاہدے اس جانب اشارہ کرچکے ہیں۔ تاہم اس کی وجہ مزید جاننا ضروری ہے کہ آیا اس کی وجہ شور ہے یا گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں ہے۔
پیکنگ یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات اور عوامی صحت سے وابستہ ڈاکٹر جِنگ ہوانگ اور ان کے ساتھیوں کا دعویٰ ہے کہ انجنوں کی گڑگڑاہٹ، ہارن کا شور اور ٹریفک کی روانی آپ کا فشارِ خون بڑھاسکتی ہے۔ اس ضمن میں 40 سے 69 برس کے 240,000 ایسےافراد کا کئی برس تک مشاہدہ کیا گیا جنہیں ابتدا میں بلڈ پریشر لاحق نہ تھا۔ اپنی تحقیق میں انہوں نے یورپی ماڈل کو استعمال کیا جسے ’کامن نوائز اسیسمنٹ میتھڈ‘ کہا جاتا ہے۔
