ٹوئٹر کا آپ کو صرف دوستوں کو ٹوئٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر غور
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں ابھی کیے جانے والے ٹوئٹس کسی صارف کے تمام فالورز کے سامنے نظر آتے ہیں۔
تاہم اب ٹوئٹر نے مخصوص افراد کے ساتھ ٹوئٹس شیئر کرنے کے نئے طریقوں کو متعارف کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے نئے فیچرز کے 2 کانسیپٹس پر کام کیا جارہا ہے جو صارفین کو مخصوص افراد تک ہی ٹوئٹس کی رسائی کو یقینی بنائیں گے۔
پہلا کانسیپٹ ٹرسٹڈ فرینڈز کو ان ایبل کرنا ہے تاکہ کچھ ٹوئٹس صرف اسی گروپ کو نظر آئے۔
یہ انسٹاگرام اسٹوریز کے کلوز فرینڈز نامی فیچر سے مماثلت رکھنے والا خیال ہے اور اس حوالے سے ٹوئٹر ڈیزائنر اینڈریو کورٹر نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر کے فیچر میں 2 آڈینس گروپس ہوں گے ایک ایوری ون اور دوسرا ٹرسٹڈ فرینڈز، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ٹوئٹ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔
ڈیزائنر نے مزید بتایا کہ دوسرا آپشن ٹرسٹڈ فرینڈز ٹوئٹس فرسٹ ٹائم لائن پر ہوسکتا ہے، جو اس وقت میں الگورتھم یا تازہ ترین ٹوئٹس کی ٹائم لائنز کا ایک نیا متبادل ہوگا۔
ڈیزائنر نے ایک اور نئے کانسیپٹ کو دکھایا جس میں ریپلائیز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے۔
اس فیچر سے عندیہ ملتا ہے کہ کسی فرد کو الفاظ کے استعمال سے نہیں روکا جائے گا بلکہ ان کی رسائی کو محدود کیا جائے گا۔
یہ ٹوئٹر کی جانب سے توہین آمیز الفاظ کی روک تھام کے فیچرز سے ملتاج لتا ہے مگر اس میں ایک قدم آگے جاکر ہر صارف کو اپنی ‘حدود’ طے کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ تمام فیچرز فی الحال آئیڈیاز ہیں اور ان پر ابھی باضابطہ کام نہیں ہورہا تو متعارف کرانے کے حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے۔
مگر کمپنی کی جانب سے ان ڈیزائنز پر فیڈبیک ضرور حاصل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس کو مدنظر رکھ ٹولز کو تیار کیا جائے۔