ٹوائلٹ سیٹ چاٹ کر چیلنج شروع کرنے والی ٹک ٹاک سٹار کورونا کا شکار

ٹوائلٹ سیٹ چاٹ کر چیلنج شروع کرنے والی ٹک ٹاک سٹار کورونا وائرس کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار ایوا لوئس نے یہ ویڈیو اپنے 83 سالہ بوائے فرینڈ کے نجی جہاز کے واش روم میں بنائی تھی، جہاں انہوں نے ٹوائلٹ سیٹ کو چاٹ کر چیلنج شروع کر دیا ۔ ایوا لوئس کا کہنا تھا کہ میں کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہوں ، 7 دن سے بخار ہے اور شدید کھانسی بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹوائلٹ سیٹ چاٹنے کا مقصد کوئی مہم شروع کرنا نہیں تھا ۔ ایوا لوئس سوشل میڈیا اپنے مداحوں کے باعث متاثر کن شخصیت سمجھی جاتی ہیں۔ ایوا لوئس نے مارچ میں ٹوائلٹ سیٹ چاٹ کر بدنام زمانہ ویڈیو شیئر کی تھی۔ جس پر لاکھوں لوگوں نے اپنا ردعمل دیا
اورآسٹریلیا کے ایک ریڈیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایوا لوئس کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میں کورونا وائرس کا شکار ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں اس سے پریشان نہیں ہوں امید ہے میرا وزن 15 پاؤنڈ تک کم ہو جائے گا۔
نیو جرسی کی رہائشی ایوا لوئس کا کہنا ہے کہ میں کورونا وائرس کا شکار اپنے 83 سالہ بوائے فرینڈ کی وجہ سے ہوئی ہوں ۔ ویڈیو بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں ۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے گانے بھی ٹک ٹاک پر سنے جائیں۔ اور لوگ مجھے گوگل پر سرچ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button