ٹڈی دل : چین 50 ڈرونز، کیڑے مار ادویات دے گا

سیکریٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ محمد ہاشم پوپلزئی کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو ٹڈی دل خاتمے کےلیے 50 لاکھ ڈالر کی تکنیکی معاونت دینے کے علاوہ 50 ڈرون اور 3 ہزار لیٹر کیڑے مار دوا دے گا، ڈرونز کی پہلی کھیپ 9 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔ ڈرون کا استعمال ٹڈی دل کی صورت حال کی نگرانی، قبل ازوقت انتباہ اور فوری کنٹرول، سروے کی لاگت میں کمی اور کنٹرول آپریشنز ہوتی ہے۔
چینی حکام پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ صوبائی محکموں کے اسٹاف کو تربیت دینے اور آپریشنز کے لیے تکنیکی اسٹاف بھیجے گی۔ حکومت چینی ایوی ایشن انڈسٹری کے وفد کے ساتھ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں فضا سے اسپرے کرنے کےلیے طیارے فراہم کرنے کےلیے مذاکرات کر رہی ہے۔
ہاشم پوپلزئی کا کہنا تھا کہ حکومت 6 طیارے 3 سے 4 مہینے کی لیز پر حاصل کرے گی تاکہ ملک کی زرعی زمین سے ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ چینی تکنیکی ٹیم نے پاکستان میں دو ہفتے گزارنے کے بعد واپس بیجنگ چلے گئے۔
ٹیم نے ٹڈی دل سے متاثرہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں کا دورہ کیا اور وزارت قومی غذائی تحفظ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ٹڈی دل کے حملوں سے ملک کے زرعی وسائل بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور چینی معاونت ان حملوں سے نمٹنے کےلیے نیشنل ایکشن پلان کو مزید مضبوط بنانے کےلیے ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے محکمہ زراعت کی جانب سے ابتدائی تشخیص کے مطابق ٹڈی دل سے 80 ہزار ایکڑ زمین متاثر ہوئی جس کے ساتھ جنگلات کو بھی نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button