ٹک ٹاک پر پیسوں کی نمائش کرنے والا ایشیائی گرفتار

مکہ مکرمہ پولیس نے ٹک ٹاک پر پیسوں کی نمائش کرنے والے ایشیائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شخص پاکستانی تارک وطن ہے اور عمر کی تیسری دہائی میں ہے‘۔
رنگ کرنے کا پیشہ اپنا کر سعودی نوجوان کا غیرملکیوں کو چیلنج
’مذکورہ شخص نے نا معلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی خطیر رقم کی فخریہ طور پر نمائش کی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو وائرل ہوتے ہی اس کی شناخت کرلی گئی اور ریکارڈ وقت میں اسے گرفتار کرلیا گیا‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ نمائش کی جانے والی رقم ایک کمپنی کی ملکیت ہے جس میں گرفتار شدہ شخص کا ہم وطن ساتھی کام کرتا ہے‘۔
’دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا اوران پر دھوکہ دہی اور سائبرکرائم کے الزام میں تفتیش جاری ہے‘۔
گرفتار سائبر کرائم سعودی عرب
بشکریہ: اردو نیوز
