ٹیسلا کمپنی نے کار سے بھی سستا انسانی روبوٹ لانچ کر دیا

ٹیسلا کار کمپنی کے مالک دنیا کے امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے کار سے بھی سستے انسانی شکل کا روبوٹ لانچ کر دیا ہے جو کہ انسانوں کی طرح مختلف امور انجام دے سکتا ہے، اس انسانی روبوٹ کی تقریب رونمائی کے دوران اسے ورکنگ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ ارب پتی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کے روبوٹ کے کاروبار پر آنے والی مالیت گاڑیوں کے بزنس سے کہیں زیادہ ہو گی، ریاست کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں انسانی شکل کے روبوٹ نے سٹیج پر واک بھیکی اور مہمانوں کی جانب ہاتھ لہرا کر استقبال کیا۔ روبوٹ کو ڈبے اٹھاتے، پودوں کو پانی دیتے اور گاڑیوں کی فیکٹری میں لوہے کے ڈنڈے اُٹھا کر رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
روبوٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں ایلون مسک نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ انسانی شکل کے روبوٹ جلد از جلد تیار کیے جائیں، انکا کہنا تھا کہ فی الحال روبوٹ کو مزید کارآمد بنانے کے لیے اس پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایلون مسک نے کہا کہ اس وقت انسانی شکل کے ان روبوٹس میں دماغ کی کمی ہے اور ان کے پاس اتنی عقل نہیں ہوتی کہ وہ اپنے بل بوتے پر کام انجام دے سکیں، ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انکا تیار کردہ روبوٹ انتہائی باصلاحیت ہو گا اور اسے لاکھوں کی تعداد میں تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک روبوٹ کی تیاری پر 20 ہزار ڈالرز کا خرچ آئے گا جو ایک کار پر آنے والی لاگت سے کم ہے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں روبوٹس گھروں میں بھی استعمال ہونا شروع ہو جائیں گے اور ان سے کھانا بنانے، گھاس کاٹنے اور بزرگ افراد کی دیکھ بھال کرنے کا کام لیا جائے گا۔ امریکہ میں روبوٹس بنانے والی کمپنی ’ایجلیٹی روبوٹکس‘ کے چیف ٹیکنالوجی افسر کا کہنا ہے کہ جیسے انسان سوچ سمجھ کر تیزی سے کام کرتے ہیں، ایسا روبوٹس کے لیے کرنا مشکل ہے اور یہ حقیت تبدیل نہیں ہو گی، چاہے انسان نما روبوٹ ہی کیوں نہ بنا لیں۔

Back to top button