بنگلورو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 46 رنز پر آل آؤٹ

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کاپہلا میچ بنگلورو میں کھیلا جارہاہے جس کے دوسرے دن پوری بھارتی ٹیم صرف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلورو میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔میچ کےدوسرے دن بھارت نے ابر آلود موسم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تبادہ کن ثابت ہوا۔

بھارت کو اننگز کی ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا اور کپتان روہت شرما صرف دو رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ابھی بھارتی ٹیم اس نقصان سےسنبھلی بھی نہ تھی کہ تجربہ کار ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جب کہ اگلے اوور میں میٹ ہنری نے سرفراز خان کو بھی کھاتہ کھولنےسے قبل ہی چلتا کردیا۔

اس مرحلےپر یشسوی جیسوال کا ساتھ دینے ریشابھ پنٹ آئےاور دونوں نے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو تھوڑی دیر کےلیے روک دیا۔

ملتان ٹیسٹ: دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا مایوس کن آغاز

دونوں نے 10 اوورز سے زائد ساتھ وکٹ پر گزارےلیکن اس دوران دونوں اپنے جارحانہ مزاج کے برعکس اسکور میں صرف 21 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔

31 کے مجموعی اسکور پر یشسوی جیسوال 13 رنز بنا کر او روک کو وکٹ دے بیٹھے جس کےساتھ ہی وکٹیں گرنےکا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو پھر تھم نہ سکا۔

بھارت کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب لوکیش راہل اور رویندرا جدیجا کےساتھ ساتھ روی چندرن ایشون بھی بغیر کوئی رن بنائےچلتے بنے۔

اس موقع پر میزبان ٹیم کی توقعات کامحور اننگز میں سب سے زیادہ 20 رنز بنانے والے ریشابھ پنٹ تھے لیکن انہوں نےبھی میٹ ہنری کی شاندار باؤلنگ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

نیوزی لینڈ کو جسپریت بمراہ کےبعد کلدیپ یادو کو بھی آؤٹ کرنےمیں زیادہ دیر نہ لگی اور پوری ٹیم 31.2 اوورز میں 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ویرات کوہلی سمیت پانچ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ صرف دو بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور او روک نےتباہ کن باؤلنگ کرتےہوئے بالترتیب 5 اور 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ ٹم سادھی کے نام رہی۔

Back to top button