ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر اور نادرا کی کمیٹی قائم

نگران حکومت نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کے تحت ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لیں گے جبکہ نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلرز کے ٹیکس پروفائل کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ڈیٹا کا بھی تبادلہ کیا جائے گا، دونوں اداروں کی اعلیٰ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے سربراہ نادرا کے چیئرمین ہوں گے۔
