ٹی ٹی پی کی خفیہ فنڈنگ کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے ریاستی اداروں کی تحویل سے فرار اور ماضی میں سیاسی جماعت کی طرف سے تحریک طالبان پاکستان کی خفیہ فنڈنگ کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ معروف صحافی شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر درخواست میں احسان اللہ احسان، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں جنوبی وزیرستان کے خونخوار جنگ بازو کی مجرمانہ مالی امداد اور خفیہ فنڈنگ کی تفتیش کی استدعا کی گئی ہے۔
شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر کردہ رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احسان اللہ احسان پنجاب کے بدمعاش سیاستدانوں اور جنوبی وزیرستان ایجنسی کے طالبان کے مابین خفیہ سیاسی اور مالی رابطوں کا اولین گواہ ہے جس سے باز پرس ناگزیر ہے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان بھی دسمبر 2012 میں ہونے والے رابطوں اور امداد سے پوری طرح آگاہ تھے ان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہے۔۔ درخواست میں اس حوالے سے تصویری ثبوت، گواہ اور امداد فراہم کرنے کے سیاسی مقاصد عدالت کے روبرو پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
درخواست میں مسلم لیگ ن کا نام لئے بغیر کہا گیا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں حزب اختلاف کی جماعت سے 2012 میں حکیم اللہ محسود کی پہنچائی جانے والی مالی امداد بارے پوچھا جانا چاہیے۔ درخواست میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو قانون کے کتہرے میں لاکر اس حوالے سے باز پرس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے حقائق منظر عام پر لانا پشاور ہائیکورٹ کا فرض ہے کہ سابق وزیر داخلہ نے کس کی ایماء پر طالبان کو رقم فراہم کی وہ کس کے آلہ کار ہیں۔ درخواست میں چودھری نثار سے اس حوالے سے تمام خط وکتابت کا ریکارڈ طلب کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
رٹ پٹیشن میں درخواست گزار نے مزید کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کا کوئی بھی جج ان کی درخواست سننے سے انکار نہیں کر سکتا۔ چیف جسٹس کو فوری طور پر ان کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دینا چاہیے۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے مزید کہا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ان کی درخواست پر اعتراضات لگانے سے گریز کریں جبکہ انھوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رٹ پٹیشن کی سماعت کیلئے فوری طور پر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے اعتراضات سمیت عدالت کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر پٹیشن میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی طرف سے درخواست کی عدم شنوائی پر سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ رٹ میں جنوبی وزیرستان میں سرگرمیوں کیلئے جاری فنڈنگ اور کالعدم جماعتوں کے زیر حراست افراد سے تفتیش کی استدعا کی گئی ہے.

WhatsApp Image 2020 02 19 at 2.05.30 PM
WhatsApp Image 2020 02 19 at 2.05.28 PM
WhatsApp Image 2020 02 19 at 2.05.30 PM 1

WhatsApp Image 2020 02 19 at 2.05.29 PM 1

WhatsApp Image 2020 02 19 at 2.05.31 PM

WhatsApp Image 2020 02 19 at 2.05.31 PM 1

WhatsApp Image 2020 02 19 at 2.05.29 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button