کینگروز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

کینگروز کیخلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، آصف آفریدی اور محمد حارث پہلی مرتبہ قومی سکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں، پی سی بی کے جاری اعلامیے کے مطابق بائیں ہاتھ کے سپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر محمد حارث نے ڈومیسٹک میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
پی ایس ایل کے حال ہی میں مکمل ہونیوالے ساتویں ایڈیشن میں آصف نے ملتان سلطانز کے لیے 5 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ 20 سالہ حارث نے پشاور زلمی کیلئے 186.5 کے شاندار سٹرائیک ریٹ سے 5 میچوں میں 166 رنز بنائے۔
محمد حارث اب تک 7 میچوں میں 44 سے کم کی اوسط پر 219 سکور کر چکے ہیں جبکہ آصف آفریدی نے خیبر پختونخوا کیلئے 7 میچوں میں 4.39 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 8 وکٹیں حاصل کیں، محمد نوازپاؤں کی انجری کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز نہیں‌ کھیل سکیں گے۔

قومی سلیکٹرز نے ون ڈے سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے حصے کے طور پر کھیلی جا رہی ہے، کینگروز کیخلاف واحد ٹی 20 کے لیے 17 کھلاڑیوں کو منتخ کیا گیا۔

منتخب کردہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی، عثمان قادر شامل ہیں

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی، عثمان قادر شامل ہیں

Back to top button