ٹی20 ورلڈ کپ:بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔

162رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی بنا سکی۔

ممبئی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یو ایس اے کے بولرز نے پاور پلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کے 4 اہم بیٹرز کو آؤٹ کر دیا۔

ایشان کشن 20، ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے، تلک ورما 25 جبکہ شیوم دوبے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس کے نتیجے میں 77 رنز پر بھارت کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔

مشکل صورتحال میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔

انہوں نے 49 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جس کی بدولت بھارت نے قابلِ دفاع اسکور قائم کیا۔

یو ایس اے کی جانب سے شیڈلے وین سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

Back to top button