پائیدار بیٹریوں کو بہتر بنانے کے لیے نیا مواد دریافت

سائنس دانوں نے ایک ایسا ٹھوس مواد تیار کیا ہے جو لیتھیئم آئنز کو تیزی کے ساتھ آگے منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایسے لیتھیئم الیکٹرولائٹ ری چارج ایبل بیٹریوں کے لیے اہم پرزے ہوتے ہیں جو برقی گاڑیوں اور متعدد برقی آلات کو توانائی دینے کے کام آتی ہیں۔
زہر سے پاک یہ مواد زمین میں وافر مقدار میں موجود عناصر سے بنا ہے اور اس میں موجودہ بیٹری ٹیکنالوجی میں موجود مائع الیکٹرولائٹ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں لیتھیئم آئن کو تیزی سے منتقل کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بہتر تحفظ اور توانائی کی کیپسٹی فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔
یونیورسٹی آف لیورپول کے سائنس دانوں کی ٹیم نے تغیر پسند سائنسی نقطہ نظر کو استعمال کرتے ہوئے یہ مٹیریل تجربہ گاہ میں بناتے ہوئے اس کے جواہر کی ترتیب کا تعین اور بیٹری سیل کے اندر عملی مظاہرہ کیا۔

Back to top button