پارٹی آئین میں تبدیلی پر پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کردیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کیا ہے۔
ذرائع ک نے بتایا کہ ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے، ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔
