پارٹی سے اختلافات پر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے اختلاف کھل کر سامنے آگئے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ن لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حالیہ جلسے میں سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کو نہ بلائے جانے پر کیا، اس حوالے سے باضابطہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیکریٹری سابق وزیراعظم جنرل شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد ثناء اللہ زہری کو جلسے میں بلانے سے انکار کردیا تھا اور موقف اختیار کیا کہ ثناء اللہ زہری گزشتہ ڈھائی سال سے ملک میں موجود نہیں، اس بناء پر وہ پی ڈی ایم کے جلسے کا حصہ نہیں بن سکتے۔
واضح رہے کہ عبدالقادر بلوچ نوازشریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر ہیں، جب کہ ثنااللہ زہری وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں اور ثناء اللہ زہری کو کوئٹہ جلسے میں نہ بلانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور پارٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button