پاپوانیوگنی میں خونی تصادم کے دوران 64 افراد ہلاک

پاپوا نیوگنی میں خونی تصادم کے دوران 64 افراد جان کی بازی ہارگئے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق تصادم پاپوانیوگنی کے دور افتادہ ریجن ہوم لینڈز کے صوبے انگا کے ضلع وپینمانڈا میں پیش آیا، پولیس حکام نے بتایا کہ یہ اب تک انگا یا شاید ہوم لینڈز میں ہونے والے سب سے خوفناک قبائلی تصادم ہے، ہم سب اس پر بہت زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔انگا میں زیادہ تر قبائلی تصادم کی وجہ زمین اور دولت کی تقسیم ہے اور گزشتہ برس جولائی میں بھی پولیس نے قبائلی تصادم کے پیش نظر 3 ماہ کا لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں، رپورٹس کے مطابق حالیہ تصادم 17 قبائل کے درمیان ہو رہا ہے جسے روکنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

Back to top button