ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 1ارب 20کروڑ ڈالر قرض دیگا
ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمین 1ارب 20کروڑ ڈالرقرض کے معاہدوں پردستخط کردیئے گئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے معاہدوں کی تصدیق کردی۔بجٹ فنانسنگ ،ڈومیسٹک ریسورسموبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں۔
معاہدوں میں خواتین کو مالی طورپرخودمختاربنانے سمیت6مختلف منصوبے بھی شامل ہیں۔اے ڈی بی پاور ٹرانسمیشن میں بہتری کے منصوبے کیلئے بھی فنڈز فراہم کریگا۔
حکام کے مطابق اے ڈی بی اور اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان معاہدے طے پاگئے۔۔