پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کونسے موضوعات گوگل کیے؟

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستانیوں کی جانب سے رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی لسٹ جاری کر دی ہے، اس حوالے سے شخصیات کی کیٹیگری میں ارشد شریف، عامر لیاقت حسین، اور کرکٹر نسیم شاہ ٹاپ پر رہے۔ گوگل کی سرچ ہسٹری سے پتہ چلا کہ سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی دلچسپیوں میں ورائٹی رہی۔ سیاست، شخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک سے متعلق موضوعات کو گوگل سرچز میں مرکزیت حاصل رہی، رواں سال ٹی 20 کا عالمی کپ، ایشیا کپ 2022 اور پی ایس ایل 7 سمیت کرکٹ کے حوالے سے گوگل سرچ کے رجحان میں تیزی رہی جنھوں نے مجموعی فہرست میں تین بالائی نمبروں پر جگہ بنائے رکھی۔

ملک کے مالی نظام کا عدم تحفظ، سیلاب، مہنگائی اور احساس پروگرام جیسی سرکاری مالی امداد کی سکیموں کی تلاش نے بھی لوگوں کو گوگل کی جانب مائل کیے رکھا، اسکے علاوہ ملکہ الزبتھ دوئم، عامر لیاقت حسین اور مقتول صحافی ارشد شریف نے بھی اِس فہرست میں جگہ بنائی۔مقبول ترین سرچز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سرفہرست رہا، دیگر سرچز میں ایشیا کپ، پی ایس ایل 7، میلبرن ویدر، موسمی تبدیلی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سال 2022 میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں، ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں گوگل سرچ کے لحاظ سے سرفہرست رہی، اِس کے بعد ’لندن نہیں جاؤں گی اور ’قائد اعظم زندہ باد‘ جیسی فلمیں رہیں، دوسری جانب پاکستانیوں کی ہالی وڈ فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ  مس مارول‘، ’بلیک ایڈم‘ اور ’ڈاکٹر سٹرینج‘ جیسی فلمیں بھی پانچ اعلیٰ سرچ نتائج میں شامل رہیں۔

سرچ کی جانے والی فلموں اور ٹی وی شوز میں مولا جٹ کا پہلا نمبر پر رہا، جبکہ مس مارول، بلیک ایڈم،  تھور لوَ اینڈ تھنڈر، ڈاکٹر سٹرینج، لندن نہیں جاؤں گا، دی بیٹ مین، قائد اعظم زندہ باد، صنف آہن اور ہائوس آف دی ڈریگن بھی اس میں شامل ہیں۔

پاکستانیوں نے زیادہ تر سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو بھی تلاش کیا، ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں، اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے، نسیم شاہ گوگل سرچز میں سرفہرست رہے، انکے علاوہ، ملک کی سیاسی صورتحال کے سبب، لوگوں نے وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف کو بھی تلاش کیا، علاوہ ازیں، مشہور پاکستانی کرکٹرز مثلاً افتخار احمد، شاداب خان اور محمد رضوان نے بھی بالترتیب اپنی جگہ بنائی۔ اس فہرست میں نسیم شاہ پہلے نمبر پر رہے، جبکہ دیگر ناموں میں پرویز مشرف، سلمان رشدی، افتخار احمد، محمد رضوان، شہباز شریف، شاداب خان، امبر ہرڈ، اظہر علی اور عمران ریاض خان شامل ہیں۔

کووِڈ- 19کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوار جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رْخ کیا۔سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھانوں میں چکن کی ریسیپیز پہلے نمبر پر رہیں، اسکے علاوہ پلاؤ ریسیپی، شامی کباب ریسیپی، چکن سوپ ریسیپی، نگیٹس کے ریسیپی، چکن پکوڑے کی ریسیپی، وائٹ چکن ریسیپی، املی کی چٹنی کی ریسیپی، براؤنیز ریسیپی اور ہاٹ اینڈ سور سوپ کی ریسیپی شامل ہیں۔

Back to top button