پاکستانی اداکار جنہوں نے ہالی ووڈ میں کام کیا

ہالی وڈ انڈسٹری میں اپنے فن کے جوہر دکھانا ہر فنکار کا خواب سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانی اداکار صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی طرح کم نہیں۔ اداکاروں کی صلاحیتوں کے سبب ان کو ہالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے- ماضی میں کئی فنکار ہالی وڈ کے بڑے پردے پر بھی نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو منوا چکے ہیں بلکہ کئی ایوارڈ بھی جیت کر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں.
1: فرحان طاہر
قرحان طاہر کا تعلق پاکستان کے انتہائی کامیاب گھرانے سے ہے- فرحان طاہر کے والد نعیم طاہر کا شمار پاکستان کے بہترین ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کے دادا امتیاز علی تاج اور حجاب امتیاز علی کا شمار پاکستان کے صف اول کے مصنفین میں ہوتا ہے- فرحان طاہر نے اپنے کیرئير کا آغاز امریکہ کے مشہور براڈ وے تھیٹر سے کیا ۔ انہوں نے چارلی ولسن وار ، الیژیم اور اسکیپ پلان جیسی بڑی فلموں میں کام کیا- فرحان طاہر نے ہالی وڈ کی تیس فلموں اور وہاں کے 50 ڈراموں میں بھی کام کیا ہے- اب فرحان طاہر ہالی وڈ کی فلم دا ونڈو بھی پروڈیوس کر رہے ہیں جس میں وہ بہت سارے پاکستانی اداکاروں کو بھی کاسٹ کر رہے ہیں-
2: ضیا محی الدین

Image result for zia mohyeddin in hollywood

ضیا محی الدین کا شمار پاکستان کے ان لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فرحان طاہر کے بعد سب سے زیادہ ہالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں- ضیا محی الدین نے ہالی وڈ کی ایک بڑی فلم لارنس آف عربیہ سے اپنے کیر ئير کا آغاز کیا اور اس کے بعد تقریباً 15 ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کیا اور کئی ڈرامے اور فلمیں پروڈیوس بھی کیں-
3: جمال شاہ

Image result for jamal shah in hollywood

جمال شاہ کا نام پاکستان میں کسی تعارف محتاج نہیں ہے- اداکاری کے شعبے میں پاکستان میں خود کو منوانے کے بعد انہوں نے 1991 میں ہالی ووڈ کی فلم کے ٹو میں کام کیا یہ فلم مکمل طور پر پاکستان ہی میں شوٹ کی گئی- اس کے علاوہ انہوں نے برٹش ایوارڈ وننگ سیریز ٹریفک میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے-

4: ماہ نور بلوچ

Image result for mahnoor baloch in hollywood

ماہ نور بلوچ نے سال 2013 میں فرحان طاہر کے مقابل ہالی وڈ کی ایک فلم میں مرکزی کردار ادا کیا-
5: عدنان صدیقی

پاکستان کے صف اول کے اداکار عدنان صدیقی نے بھی ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی کے مقابل فلم مائٹی ہارٹ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس کو وہ اپنے سب سے بڑے خواب کی تکمیل قرار دیتے ہیں-
6: ساجد حسن

Image result for sajid hassan in hollywood

ساجد حسن نے بھی عدنان صدیقی کے ہمراہ فلم مائٹی ہارٹ میں کام کیا- یہ فلم ڈینئل پرل نامی صحافی کی زندگی پر مبنی سچی کہانی پر بنائی گئی تھی-
7: سوہائے ابڑو

Image result for sohai abro my pure land

سوہائے ابڑو جو پاکستان میں کلاسیکل ڈانسر کے طور پر پہچانی جاتی ہیں- ہالی ووڈ کی فلم مائی پیور لینڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور بہت جلد فرحان طاہر کی فلم ونڈو میں بھی کام کرنے کی تیاری کر رہی ہیں-
8: سمیع خان

Image result for sami khan

سمیع خان بھی فرحان طاہر کی فلم ونڈو سے ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئير کا آغاز کرنے والے ہیں ذرائع کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ پاکستان ہی میں کی جائے گی-
9: فیصل قریشی

Image result for faisal qureshi

فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اب انہوں نے بھی ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنےکے لیے پر تولنے شروع کر دئیے ہیں- اور بہت جلد ان کے چاہنے والے ان کو فرحان طاہر کی نئی آنے والی فلم ونڈو دیکھ سکیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button