پاکستانی بائولنگ کوچ عہدے سے مستعفی

پاکستانی ٹیم کے بائولنگ کوچ مورنی مورکل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، موقف اپنایا کہ وہ لیگ کرکٹ میں مصروفیت کی وجہ سے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں۔

ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کو دورۂ آسٹریلیا تک پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کی جگہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ شاید بولنگ کوچ کے لیے میرے بارے میں سوچا جا رہا ہے، تاہم میرا بورڈ سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ مورنی مورکل کا کنٹریکٹ شاید دسمبر تک تھا، پاکستان کی پہلے بھی نمائندگی کی ہے، موقع ملا تو دوبارہ کروں گا۔

واضح رہے کہ مورنی مورکل کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ 6 ماہ کا معاہدہ ہوا تھا۔مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث طویل معاہدہ نہیں کیا تھا۔

Back to top button