پاکستانی شوبز اسٹارز جن کے بچے ان کے ہم شکل ہیں

عموماً بچوں کے خدوخال میں ماں باپ کا عکس نمایاں ہوتا ہے، کسی کی آنکھیں اپنے والد سے ملتی ہیں تو کوئی چہرے کے نقش میں اپنی والدہ سے مماثلت رکھتا ہے کسی کے ناک کو باپ کے ناک سے مشابہ قرار دیا جاتا ہے تو کسی کو حسن میں ماں کا ہم پلہ گردانا جاتا ہے لیکن کچھ بچے اپنے والدین سے اتنی زیادہ شباہت رکھتے ہیں کہ انہیں دیکھنے سے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کس کی والاد ہیں اور انہوں نے والدین میں سے کس کے نقش چرائے ہیں۔
پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان ایک سنگل مدر ہیں اور اکثر اپنے بیٹے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگاتی رہتی ہیں، ان کے بیٹے کی شکل کو غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ ماں اور بیٹے میں بلا کی مماثلت ہے، دونوں کے مسکرانے کا انداز تک ایک جیسا ہے۔

فضا علی اور ان کی بیٹی فرال
صرف شکل ہی نہیں فضا علی کی بیٹی فرال عادات اور انداز میں بھی اپنی ماں کی پرچھائی ہیں، نہ صرف فرال کے نین نقش اپنی ماں سے ملتے ہیں بلکہ بچی کا بولنے کا انداز، آنکھیں گھمانے کا انداز اور شرارتیں سب کچھ اپنی والدہ سے چرایا ہوا لگتا ہے۔
Fiza Aliفہد مرزا اور روحان مرزا
ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے گھر کا سب سے پہلا چراغ روحان مرزا اپنے ابا کا ہم شکل ہے، دونوں کی شکلوں میں بہت گہری شباہت ہے اور باپ اور بیٹا ایک ہی سانچے میں ڈھلے لگتے ہیں، ثروت کا کوئی عکس بچے میں موجود نہیں، روحان مرزا ہو بہو باپ کی کاپی لگتا ہے یعنی چھوٹا فہد مرزا۔
sarwat gilani fahad mirza baby shower boy 2017نادیہ حسین اور شانزے
ماڈل اور بیوٹیشن نادیہ حسین کی دوسرے نمبر والی بیٹی شانزے ان کی ہی ہم شکل ہے، بچی کا قد، ماتھا اور فیس کٹ بالکل نادیہ حسین کا دوسرا روپ ہے، شانزے کے علاوہ بھی نادیہ حسین کے تین بچے ہیں لیکن یہ بچی اپنی ماں کی پرچھائی لگتی ہے۔
Nadia Husainدانش تیمور اور رایان تیمور
اداکار دانش تیمور کے چھوٹے بیٹے رایان تیمور بھی ان کے ہم شکل لگتے ہیں، انہی کی طرح آنکھوں میں شرارت اور چہرے پر بلا کی معصومیت، دونوں باپ بیٹے میں اتنی زیادہ مماثلت ہے کہ دور سے ہی پہچان لئے جائیں۔
Danish Taimoorسنیتا مارشل اور زائنہ احمد
ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل کا بیٹا اپنے باپ کی طرح اور بیٹی زائنہ احمد بالکل اپنی ماں کی طرح ہے، یہ تو بالکل ایسے ہے کہ دونوں بچوں نے اپنے والدین کا دل رکھا ہے اور چھوٹی سنیتا اور چھوٹے حسن کے روپ میں سامنے آگئے ہیں۔
Sunita Marshalنعمان اعجاز اور زاویار
اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار کو اگر ان کے ساتھ بٹھا کر دیکھا جائے تو لگے گا کہ یہ دونوں جڑواں بھائی ہیں۔ ان کے چہرے ہی نہیں بلکہ اسٹائل، چلنے کے انداز، بولنے اور دیکھنے میں بھی غضب کی مماثلت پائی جاتی ہے۔
Nauman Ijaz

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button