پاکستانی شوبز سٹارز کے متنازع جملے

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو اپنے دل میں نفرتوں کا طوفان لیے پھرتے ہیں۔۔۔جہاں کوئی بات ان کی مرضی کے خلاف ہو جائے تو منہ پھاڑ کر ایسے واحیات فقرے پھینکتے ہیں کہ سننے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
نہ جانے وینا ملک کو ماہرہ خان سے کیا شکایت ہے کہ وہ ہر موقع پر ان کے خلاف کوئی نہ کوئی منفی بات کر دیتی ہیں۔۔۔ عورت مارچ کے دوران ماہرہ خان کے پلے کارڈ پر لکھے جملے ’’مجھے برتری نہیں برابری چاہئے‘‘ پر انہوں نے کافی کھل کر تنقید کی۔۔۔ان کے کڑواہٹ بھری پوسٹ کو بہت سارے لوگوں نے ناپسند بھی کیا ۔۔۔انہوں نے لکھا ’’ یہ والی آنٹی بات بعد میں کرتی ہیں اور ناچنا پہلے شروع کردیتی ہیں۔۔۔سر عام سگریٹ کا دھواں اڑاتی ہیں ادھ ننگی گھومتی ہیں۔۔۔اس کی تھکی اداکاری پر لیجنڈری اداکار نے تنقید کیا کردی تو انہیں پنجے جھار کر پڑ ہی گئی۔۔۔اور وہ بیچارہ اس کی لمبی زبان سے بچنے کے لئے چپ کر گیا۔ تاہم ابھی تاک وینا کی اس تنقید کا ماہرہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
اداکار سعود کی اداکارہ بیوی جویریہ سعود نے وسیم بادامی کے ایک حالیہ شو میں کافی کھل کر سلیبریٹیز پر تنقید کی۔۔۔ان کی کڑواہٹ کو ان کے قہقہے بھی زائل نا کرپائے۔۔۔جب انہیں مشورے دینے کے لئے مختلف سلیبریٹیز کی تصاویر دکھائی گئیں تو انہوں نے سعدیہ امام کی تصویر پر کہا کہ اب کام بند کردیں۔۔۔جو کہا ہے اس پر عمل کریں اور اپنے گھر والوں کی بات سنیں ۔۔۔مرد کی اگر ایک زبان ہوتی ہے تو عورت کی بھی ایک زبان ہوتی ہے۔۔۔جویریہ سعود نے میرا کے لئے کہا کہ اب انگریزی مت بولیں۔۔۔ویسے انگریزی بولنا تو جویریہ کے بس کی بات بھی نہیں۔۔۔تو پھر تنقید کس بات کی۔۔
خلیل الرحمن قمر کے نظرئیے یا سوچ سے اختلاف ہو یا نا ہو لیکن ان کے کچھ جملوں نے کافی دلوں کو دکھایا۔۔۔کڑواہٹ کا عنصر اگر لہجے میں آجائے تو اچھی بات بھی سمجھ نہیں آتی۔۔۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بہت ساری اداکاراؤں کے بارے ایسے الفاظ کہے کہ وہ لکھے بھی نہیں جاسکتے۔۔انہوں نے ادکاراوں کے نام تو نہیں لیا لیکن سنکی باقاعدہ نشاندہی ضرور کردی۔۔۔ساتھ ہی انہوں نے عدنان ملک کو خواجہ سرا بھی کہہ دیا۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بندے کو ڈرامہ میں لینے سے پہلے دیکھ لیتا ہوں کہ وہ خواجہ سرا تو نہیں ۔۔۔اور ایک بار مجھ سے غلطی ہوگئی۔۔۔عدنان ملک ان کے ڈرامے صدقے تمہارے میں انہی کا کردار نبھارہے تھے اور یہ کڑواہٹ وہ اس کے علاوہ بھی عروہ، صبا حمید، محمود اسلم، سونیا حسین پر نکال چکے ہیں۔۔۔ان کی کڑواہٹ سے وہ لوگ بھی ان کے خلاف ہوگئے جو پہلے ان کی عزت کرتے تھے یا ان کے کام کو سراہتے تھے۔ حال ہی میں ان کی طرف سے سماجی حقوق کی کارکن ماروی سرمد بارے ادا کئے گئے الفاط پر بھی ان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
خلیل الرحمان قمر کو جہاں لوگ انہیں ان کی تحریروں اور مکالموں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں وہیں خواتین سے متعلق متنازع بیانات دینے کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے عورت اور بے وفائی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’عورت فطرتاً بے وفا نہیں ہوتی، اور جو بے وفا ہوتی ہے وہ فطرتاً عورت نہیں ہوتی۔‘‘ خلیل الرحمان کے اس جملے کو لے کر ان پر تنقید کی جارہی ہے
معروف کامیڈین یاسر حسین بھی مختلف مواقعوں ہر اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ لاہور میں منعقد ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں کامیڈین یاسر حسین نے حاضرین کے سامنے بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے ایک جملہ کسا۔ پاکستانی اداکار احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے بننے والے ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکار منفی کیٹگری کا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر آئے تو یاسر حسین نے کہا، ’اتنا خوبصورت چائلڈ مولسٹر یعنی بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا، کاش میں بھی بچہ ہوتا۔ یاسر حسین کے ان ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے دل کھول کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا، کچھ نے تو کامیڈین کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک اور موقع پریاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامہ ’دردانہ‘ میں خواجہ سرا کا کردار کی جھلک جاری کی تھی۔ تصویر پر ایک صارف نے یاسیر حسین سے سوال کیا تھا کہ اس کردار کے کے لئے اصل خواجہ سرا کی خدمات حاصل کیوں نہیں کرتے جس پر یاسر حسین نے سیدھا جواب دینے کے بجائے مداح کو یہ جواب دیا کہ ’آپ کو یہ جاب چاہیے۔اداکار کے تلخ انداز میں جواب دینے پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر یاسر حسین نے اپنے مداحوں سے کہا کہ مجھ سے دلچسپ سوال پوچھیں۔ یاسر حسین کے ایک مداح نے اُن سے سوال کیا کہ اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک لفظ میں بیان کریں۔ جس کے جواب میں یاسر حسین نے ’دانےدار‘ کا جواب دیا۔دانے دار کہنے پر جہاں اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کےلئے دانے دار جیسے الفاظ استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button