پاکستانی فلموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی فنکار کون؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکاروں پر ہمیشہ یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ بھارتی فلموں میں جا کر کام کرتے ہیں۔ تاہم کم ہی لوگ اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ بھارتی اداکاروں نے بھی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں وہ کون سے فنکار ہیں۔
کرن کھیر
Image result for kirron kherبھارتی راجیہ سبھا کی ایم پی اور مشہور اداکار انوپم۔کھیر کی اہلیہ اداکارہ کرن کھیر 2003 میں پاکستانی فلم ’’خاموش پانی” میں نظر آئیں۔۔۔یہ فلم پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں ریلیز ہوئی اور لیکارنو فلم فیسٹیول میں کرن کھیر کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک پاکستانی گاؤں میں رہ کر کام کیا اور ایک ایسی بیوہ کا کردار ادا کیا جو پاکستانی ہے اور پارٹیشن کے بعد وہاں زندگی گزار رہی ہے۔۔۔
نصیر الدین شاہ
Image result for naseeruddin shahبھارت کے مشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے 2007 میں فلم ’’خدا کے لئے ‘‘ اور پھر 2013 میں پاکستانی فلم ’’زندہ بھاگ‘‘ کے لئے کام کیا اور کافی پزیرائی بھی حاصل کی۔۔۔
جانی لیور
Image result for johny leverبھارت کے مشہور کامیڈی اسٹار جانی لیور نے پاکستانی فلم ’’لو میں گم‘‘ میں معمر رانا اور ریما خان کے ساتھ کام کیا اور اس فلم میں ان کی اداکاری کو کافی پسند بھی کیا گیا۔
نیہا دھوپیا
Image result for neha dhupiaبھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے پاکستانی فلم ’’ کبھی پیار نا کرنا‘‘ میں ایک گانے پر پرفارم کیا جس میں لیڈ رولز میں وینا ملک، زارا شیخ اور معمر رانا تھے-
سارہ خان
Image result for sara khan bigg boss indiaبھارتی اداکارہ سارہ خان کی وجہ شہرت مشہور ٹی وی شو بگ باس تھا۔ سسرال سمر کا سے شروعات کرنے والی بھوپالی لڑکی سارہ خان نے پاکستانی اداکار نور حسن کے ساتھ بھی ڈرامہ کیا جس کا نام تھا یہ کیسی محبت ہے۔۔۔انہیں پاکستان میں لولی وڈ کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں کافی مزہ بھی آیا-
شویتا تیواڑی
Image result for shveta tiwariشویتا تیواڑی بھارت کی مقبول ٹی وی اسٹار ہیں جنہوں نے ’’کسوٹی زندگی کی‘‘ڈرامہ سے مقبولیت حاصل کی اور بگ باس، نچ بلئے جیسے شوز میں بھی کام کیا۔۔۔ انہوں نے 2013 میں پاکستانی فلم ’’سلطنت‘‘ میں کام کیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارون میں احسن خان اور جاوید شیخ بھی شامل تھے۔ یہ فلم فیصل بخاری کی ہدایت کاری میں بنی تھی اور ناکام رہی۔۔
اوم پوری
Image result for om puriپاکستان اور بھارت کے تعلقات میں ہمیشہ نرم گوشہ رکھنے والے اوم پوری کا شمار بالی وڈ لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے، کامیڈی کردار کے حوالے سے مشہور اوم پوری کے کریڈٹ پر بے شمار کامیاب فلمیں ہیں، اوم پوری نے 2016 میں بننے والی پاکستانی فلم ’ایکٹر ان لاء‘ میں اداکار فہد مصطفیٰ کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button