پاکستانی فورسز کا 5 افغان چیک پوسٹوں پر قبضہ،جھنڈالہرانے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی فورسز کے 5 افغان چیک پوسٹوں پر قبضےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں مؤثر اور بھرپور اقدامات جاری رکھے ہیں۔
اک فضائیہ کا ہدف افغان فوجی تنصیبات اور TTP کے ٹھکانے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں افغانستان کے پکتیا صوبے کی پانچ پوسٹس پر کنٹرول حاصل کیا اور وہاں پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ قبضہ کی جانے والی پوسٹس میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران انگور اڈہ میں واقع افغانی ٹرمینل کو بھی تباہ کیا گیا تاکہ دشمن کی پیش قدمی روکی جا سکے۔
