پاکستان ،چین کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پراتفاق

وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق ہوا۔

واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب لان فوان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر خزانہ نے ان سے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق ہے جبکہ دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کے آپریشنلائزیشن اور چینی نجی ملکیتی کمپنیوں (پی او سی) کی منتقلی کے ذریعے اثاثوں کو مونیٹائز کرنے کے بارے میں ہوگا ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے ہر قسم کے انتظامات کے عزم کا اعادہ کیا۔

واشنگٹن میں محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلیے اصلاحات کےایجنڈے پر گامزن ہیں، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے جب کہ اپنے خراجات میں کمی لانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔

بابراعظم اپنی پرفارمنس سے قیادت کا حق ادا کریں

Back to top button