پاکستان آنے کیلئے اچھے وقت کا انتظار ہے

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کاکہنا ہے کہ فیصلہ کرلیا پاکستان آنا ہے اور آ کر کچھ کرنا ہے، کب آنا ہے اور کیسے آنا ہے بس ٹائمنگ دیکھنی ہے
سینئر صحافیوں سے ویڈیو لنک پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ’دو راستے ہیں، یا خاموش تماشائی بن جاؤں یا کچھ کروں، موجودہ حالات میں ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں، ملاقاتیں جاری ہیں اور سنجیدگی سے بات چیت چل رہی ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسمٰعیل سے بات ہوئی ہے۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جلاوطنی نہیں ہوں اپنی مرضی سے ملک سے باہر ہوں، میرے دوبارہ سیاست میں واپس آنے سے دوستوں کو خوف ہے، بابر غوری کی واپسی سے دوستوں کو پروجیکٹ خراب ہونے کا خدشہ تھا، ایم کیو ایم گروپوں کے ضم ہونے سے کئی لوگ غیر فعال ہوگئے، میں آتا تو دوست پتا نہیں کیا کیا سوچتے اس لیے نہیں آیا، وہ نہیں چاہ رہے تھے کہ میں ایم کیو ایم میں شامل ہوں۔
