پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتا ، افغان عوام طالبان کا استقبال کررہے ہیں تو اس میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں ہے ، ہم پہلے دن سے ہی مذاکرات کے حامی ہیں ، پاکستان پر الزام تراشی کو ترک کر دیں ۔انہوں نے پروگرام کے دوران کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے پاکستان کسی چیز کے لیے بے تاب ہے، ہم اپنے قومی مفادمیں بات کر رہے ہیں۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پر معید یوسف نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی اغوا ہوئی اور نہ ہی اس پر کوئی تشدد کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام جھوٹی رپورٹ پر معافی مانگیں ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ افغان فوج طالبان سے لڑنے کے بجائے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں ، ساری توانائیاں صرف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے جعلی ٹرینڈز پر لگائی جا رہی ہیں ، مشیر برائے
افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں، ساری توانائیاں صرف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے جعلی ٹرینڈزپرلگائی جارہی ہیں۔ مشیر برائے قومی سلامتی نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے، عالمی برداری کو اس معاملے میں کردار ادا کرنا چاہیے، افغان جنگ کا پاکستان سے بڑا متاثر کوئی بھی ملک نہیں ہے۔
