پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 بارش کے باعث منسوخ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کر دیا گیا۔
انگلینڈ کے شہر لیڈز میں آج سارا دن بارش کا سلسلہ جاری رہاجس کی وجہ سے ہیڈنگلی گراؤنڈ میں ٹاس بھی نہ کیا جاسکا۔
تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے میچ بغیر ٹاس کے ختم ہوا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
