پاکستان اور قازقستان کا علاقائی رابطے بڑھانے پر زور

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات،علاقائی رابطے بڑھانے پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قازقستان کے وزیر خارجہ مرات ابوگالی نورتیلو کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ہوئی۔اسحاق ڈار نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی رابطوں کے منصوبوں کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈار نے ایس سی او ہیڈز آف سٹیٹ کونسل کی صدارت کے دوران قازقستان کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت سے آگاہ کیا۔
دونوں نائب وزرائے اعظم نے پاکستان اور قازقستان تعلقات کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے مختلف ادارہ جاتی میکانزم کے باقاعدہ اجلاس کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے تجارت، علاقائی روابط اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
