پاکستان اور مراکش کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
وزیردفاع خواجہ آصف مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے مراکش کے ہم منصب سے ملاقات کی، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں کے اختتام پر دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔
پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے مراکشی وزیردفاع کو پاکستان میں تیار کردہ فٹبال تحفے میں دی۔
