پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ

 

 

 

 

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دمبولا میں کھیلا جانا تھا۔تاہم دمبولا میں بارش کے باعث  پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور بعد ازاں میچ منسوخ کردیا گیا۔

 

یاد رہے  کہ 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی11جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔

 

 

Back to top button