پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا لاہور میں قیام کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں ہی ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی آج ملتان سے لاہور پہنچیں گے جبکہ فواد چودھری اور اسد عمر بھی لاہور پہنچ کر مشاورتی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے اور پی ٹی آئی قیادت وزارت اعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں قیام کریگی جس دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما آج پارٹی کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لاہور میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ شیخ رشید بھی آج لاہور پہنچیں گے۔