پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں ہندو برادری کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں مندروں میں دیوالی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں۔
ملک بھر میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کے اہتمام کے ساتھ دیوالی کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
