پاکستان سٹاک میں 2300 پوائنٹس کی بڑی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری ہے، آج انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 62833 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی دنوں سے مندی کا رجحان غالب ہے۔

سٹاک مارکیٹ انڈیکس نے گزشتہ ہفتے 67000 پوائنٹس کی سطح عبور کی تھی تاہم اس کے بعد انڈیکس میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

سٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی وجہ ایک تو فروخت کا دباو ہے کیونکہ مارکیٹ کافی اوپر جا چکی تھی۔ دوسرا سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے صنعتی شعبے کی خراب کارکردگی پر منفی رد عمل دیا گیا۔

ان کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ دار آئی ایم ایف کی اگلے ماہ قسط جاری ہونے سے پہلے اپنے منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں اس لیے وہ حصص کی فروخت کر رہے ہیں۔

Back to top button