پاکستان مخالف ٹرینڈ چلانیوالے افغانستان سے آنکھیں چرا رہے ہیں

فواد چوھری نے کہا ہے کہ پاکستان  کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے آج افغانستان سے آنکھیں چرا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام صرف تب محفوظ ہوتے ہیں جب ادارے مضبوط ہوں، ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ‏افغانستان کے حکمرانوں نے عشروں ملک کو لوٹا اور وسائل ادارے بنانے پر نہیں لگائے بلکہ ذاتی تجوریاں بھریں، آج ان کا دفاعی حصار ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی اہمیت سے روشناس رہنا چاہئے۔

Back to top button