پاکستان میں ایسا الیکشن کرائیں گے جس کے نتائج سب قبول کرینگے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے   پاکستان میں ایسا الیکشن کرائیں گے جس کے نتائج سب قبول کریں گے ، اسلام آباد میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہیڈکوراٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 33 لاکھ افغان پناہ گزی موجود ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس کوئی شناخت نہ ہو وہ نان سیٹیزن بن جاتے ہیں، نادر جو ایلین رجسٹریشن کارڈز جاری کررہا ہے اس کی وجہ سے وہ مرکزی دھارے میں آجائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کارڈ کی مدد سے وہ کاروبار کرسکیں گے، بینکوں میں پیسے رکھواسکیں گے اور معیشت کا حصہ بن جائیں گے اور غیر قانونی کاموں سے بچیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو فراڈ معاشرے میں اور انتخابات میں ہوتا ہے اس سب کا حل ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی دونوں کےا ستعمال سے ہم پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کرلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ یہ ہوگی کہ ٹیکنالوجی کو ڈیٹا سے منسلک کردیں گے اور ٹھپے لگانا، بیلٹ باکس بھرنا، ایک ایک گھر سے 100، 100 جعلی ووٹس رجسٹرڈ کرانے جیسے تمام کام ختم ہوجائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز آجائیں گی اس کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ٹیلی کر کے ہم بالکل اکیسیوں صدی کا الیکشن کروائیں گے۔

قبل ازیں دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نادرا کے مختلف اقدامات کا افتتاح کریں گےجن میں ایلین رجسٹریشن کارڈز ، پاک کووڈ19 موبائل ویکسی نیشن پاس، قومی تصدیق و تجدید مہم ، اور نئے نادرا رجسٹریشن سینٹرز/نئی موبائل رجسٹریشن وین شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم اس موقع پر نادرا کے نیشنل ڈیٹا وئیر ہاؤس اور آپریشن روم کا بھی دورہ کریں گے۔

Back to top button