پاکستان میں سال 2023میں کرپشن کم ہو گئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن انڈیکس جاری کردیا۔ پاکستان میں سال 2023میں کرپشن کم ہو گئی۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کا 2سکور بڑھ گیا،انڈیکس پرسکور29ہوگیا۔2022میں سی پی آئی میں پاکستان کا سکور27تھا۔مجموعی رینکنگ میں بھی پاکستان 140سے133پرآگیا۔
پی ڈی ایم حکومت میں بوٹم رینکنگ میں بہتری،پاکستان 41سے48نمبرپراوپرآگیا۔2022میں پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان بوٹم رینکنگ پر41نمبرپرتھا۔2018میں ن لیگ کی حکومت جانے سے پہلے بھی پاکستان کا سکور 33تھا ۔کرپشن میں کمی پی ڈی ایم کے بہتر طرز حکمرانی کا نتیجہ ہے ۔
