پاکستان میں کرونا سے مرنے والے 80 فیصد متاثرین مرد تھے

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والے 80 فی صد افراد مرد تھے جبکہ بقیہ 20 فیصد خواتین تھیں۔
وزارت قومی صحت نے کرونا وائرس سے متعلق اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والے 80 فیصد افراد کی تعداد مردوں کی ہے جن کہ عمریں 51 برس سے زائد تھیں جب کہ اس وائرس سے متاثر ہونے والے 65 فیصد افراد کی عمر 50سال سے کم تھی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا کے 61 فیصد مریض کئی روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد بھی جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ مرنے والے71 فیصد افرد کسی نہ کسی دوسرے مرض کا شکار بھی تھے جس کی شدت میں کرونا وائرس کی وجہ سے اضافہ ہوا اور وہ زندگی کی بازی ہار گے۔
پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے 15000 کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں ، جبکہ سوا تین سو سے زائد افراد اس مہک وائرس سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک بھر میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 645۔نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 645 نئے کیسز کے بعد ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 25000 کے قریب پہنچ گئی یے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 15 ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں اب تک اس وبا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 325 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تین ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ پنجاب اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ سندھ میں چار ہزار سے زائد افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں 2000 کے قریب جب کہ بلوچستان میں 1000 کے قریب افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں 255 جب کہ گلگت بلتستان میں 320 مریضوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک کل 67 کرونا کیسز ہیں۔ مرنے والے 325 افراد میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں 100، سندھ میں 88، پنجاب میں 83، بلوچستان میں 13 ہیں۔ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تین، تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ملک میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اب تک 1183 مریض اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ سندھ میں یہ ےعداد 872 ہیں۔ کے پی میں 515 اور بلوچستان میں 176 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اب تک 216 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جب کہ کشمیر میں یہ تعداد 35 اور اسلام آباد میں 29 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button