پاکستان میں کرونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کرونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 582 کرونا کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہو گئی۔

 

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں49 ہزار 798 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد رہی۔سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 87 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 306، پنجاب میں تین لاکھ 58 ہزار 387، اسلام آباد میں 88ہزار 344، بلوچستان میں 30 ہزار 627، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 34 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318 ہو گئی ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 57، خیبرپختونخوا 4ہزار 477، اسلام آباد 804، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں  633افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

Back to top button