کرونا سے اموات5818، متاثرین کی تعداد 2لاکھ 72 ہزار سے متجاوز

ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5818 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 272862 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2113، سندھ میں 2110 اور خیبر پختونخوا میں 1170 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
ملک بھر سے کورونا کے مزید 1345 کیسز اور 40 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 798 کیسز اور 25 اموات، پنجاب سے 268 کیسز 8 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 149 کیسز اور 6 اموات، اسلام آباد55 کیسز، گلگت مزید 24 کیسز ایک ہلاکت ، بلوچستان سے 28 کیسز اور آزاد کشمیر سے 23 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب سے آج کورونا کے 268 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 91691 اور ہلاکتیں 2113 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 81241 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 55 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14821 اور ہلاکتیں 161ہو گئی ہیں۔اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12139 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 24 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1942 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1548 ہے۔
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 23 کیسز اور سامنے آئے ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2012 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1409 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں ہفتےکو کورونا کے باعث مزید 25 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2135 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 798 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 117598 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 104019 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں ہفتے کو کورونا کے 28 کیسز سامنے آئے اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11578 ہوگئی۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9901 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1176 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 149 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 33220 تک جا پہنچی ہے۔اب تک صوبے میں 27017 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button