پاکستان نے بنگلادیشی قومی ائیرلائن کو براہِ راست پروازوں کی اجازت دے دی

پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہِ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازوں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی اجازت کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلادیشی ائیرلائن کو باضابطہ طور پر براہِ راست پروازوں کی اجازت جاری کی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو 30 مارچ 2026 تک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ منظور شدہ روٹ پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی بھی اجازت شامل ہے۔

سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ بنگلادیشی ائیرلائن کو پاکستان کی ائیر اسپیس میں طے شدہ فضائی راستوں پر ہی پرواز کرنا ہوگی، جبکہ ڈھاکا سے کراچی روانگی سے قبل فلائٹ سے متعلق مکمل تفصیلات کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہِ راست پروازیں رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

Back to top button