پاکستان نے چین کا 70 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرض واپس کر دیا

پاکستان نےچین سے لیے گئے کمرشل قرض کی قسط کے طور پر 70 کروڑ ڈالر واپس کیے ہیں، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 15.5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم چائنا ڈیولپمنٹ بینک کو ادا کی گئی، جس نے پہلے اسی قرض کو تین سال کے لیے رول اوور کیا تھا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور ایک ارب ڈالر کا CDB قرض جون میں میچور ہونے والا ہے، اور حکومت اسے مالی سال کے اختتام سے پہلے ری فنانس کرنے کی توقع کے تحت قبل از وقت ادا کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یو اے ای پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ مزید 2 ماہ کیلئے رول اوور کرنے پر آمادہ
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آئی ایم ایف کا مشن 25 فروری سے 11 مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ مشن توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط اور 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی موسمیاتی فنانسنگ کی منظوری کے لیے جائزہ مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف ٹیم ابتدائی تین دن کراچی میں قیام کرے گی اور پھر 2 مارچ سے وفاقی حکومت کے ساتھ باضابطہ بات چیت شروع کرے گی۔
