پاکستان پر الزام تراشی پر بھارتیوں نے اپنے ہی جنرل کی درگت بنادی

بھارتی لیفٹیننٹ جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کورونا وائرس پھیلا رہا ہے جس سے وادی کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس بیان کے بعد پاکستان سمیت بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی لیفٹیننٹ جنرل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کےبعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 1 لاکھ 34 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسی دوران مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بگاوالی سوماشیکھر راجو نے ایک انٹرویو میں پاکستان پر الزام عائدکیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان اپنے شہریوں کو داخل کر رہا ہے جس سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس سے وادی میں کورونا پھیلنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری انٹیلی جنس رپورٹ ہے۔
GOC 15, Gen Raju, says Pak pushing #COVID19 cases across LoC. Attributes info to int agencies, himself has no proof. Wondering who made his 3 star who airs serious opinion, likely to reach UN, without evidence. Jawans do such talks in #langer (eating hall) https://t.co/q7qSSgfx7P
— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) April 15, 2020
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان سمیت بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ہی لیفٹیننٹ جنرل کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ بھارتی مصنف اور سابق فوجی افسر پروین ساوہنے نے اپنے ہی فوجی جنرل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی 15 کور کے کمانڈر بغیر کسی ثبوت کے کہتے ہیں کہ پاکستان کورونا متاثرہ افراد کو کشمیر میں داخل کررہا ہے، مجھے حیرانگی ہے ایسے شخص کو اتنا بڑا عہدہ کیسے دیدیا گیا جو ایسی سوچ رکھتا ہو، بغیر ثبوتوں کے جوان ایسی باتیں لنگر خانے میں کرتے ہیں‘
Plz do explain!!
— Prashant (@wastingtime29) April 15, 2020
تنقید کرتے ہوئے ایک اور بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیفٹننٹ جنرل نے پاکستانی مجاہدین پرالزام تو لگا دیا ہے، مگر انہیں شاید اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ جس شخص میں کورونا وائرس ہو گا وہ صحیح سے چل بھی نہیں سکتا۔
Just pity such generals . May be he is infected with COVID-19 or psychological disorder or fan of Bollywood thrillers .
— Khawaja Khalid Farooq (@Kkf50) April 15, 2020
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے لیفٹیننٹ جنرل پر ترس کھاناچاہیئے، ہو سکتا ہےکہ وہ خوف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہوں اس لئے ایسی باتیں کر رہے ہیں۔
No less delusional are the allegations about Pakistan infiltrating Covid-affected individuals into IOJK. Pakistan has always extended unhindered UNMOGIP access to CFV sites. We will continue to do that most transparently… (2/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 14, 2020
دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی اس انٹرویو کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ انٹرویو حقائق کے مترادف ہے، اس کا مقصد عوام کی توجہ موجودہ صورت حال سے ہٹانا ہے۔
