پاکستان پر مافیاحکمران مسلط ہیں، نیب، ن اکاوٹیبیلٹی بیورو بن چکا ہے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان پر مافیاحکمران مسلط ہے۔پاکستان میں پارلیمنٹ،معیشت اور روز گار بند ہے، نیب، ن اکاوٹیبیلٹی بیورو بن چکا ہے اور صرف مسلم لیگ ن اوراپوزیشن کااحتساب کر رہا ہے، نیب کے مطابق جس جس کے نام میں شریف آتا ہے اسے نیب میں ڈال دو.
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب کو علم ہوچکا ہے کہ ایک مافیا حکمران ملک پرمسلط ہے، چار روز تک سپریم کورٹ میں آپ کی حکومت کی نااہلی ثابت ہوئی انھوں نے مزید کہا کہ سمری میں ردوبدل کیا مافیاز نے کیا تھا؟مافیا تو آپ خود ہیں، میڈیا پر پابندی، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کردیا گیا ہے۔ یہ سب کام مافیا ہی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت برداشت کر لیا عمراں صاحب سن لیں آئندہ ذاتی حملے کئے گئے تو ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیب چیئرمین کہتے ہیں ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، مگر وہ رخ پھر ہماری طرف ہے، شریف خاندان کے ساتھ سارے بزنس کرنے والوں کو بھی حراساں کیا جارہا ہے، زور زبردستی اور تشدد کرکے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیب اس وقت ن احتسابی بیورو بن چکا ہے اور صرف ن لیگ کا احتساب کررہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے حوالے سے بات کرنے والے ابھی تک ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، جن پراپرٹیز کی بات کی جارہی ہے شہباز شریف کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں توخبریں اور پریس ریلیزیں بانٹنے کی بجائے ریفرنس دائر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک پر ایک مافیا کی حکومت مسلط ہے جس نے پارلیمان، معیشت، کاروبار، روٹی، روزگار اور اپوزیشن کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور دوسروں کو چور اور مافیا کہتا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ نیب پریس کانفرنس میں کاغذ لہرانے کے بجائے عدالتوں میں ثبوت کیوں پیش نہیں کرتا؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کب تک جھوٹ کی بنیاد پر سیاسی انتقام لیتے رہیں گے اور میڈیا ٹرائل ہوتا رہے گا؟ انھوں نے کہا کہ عدالت میں نیب بتائے کون سے منصوبے میں شہباز شریف نے کرپشن کی؟ عدالت میں نیب بتائے کہ شریف خاندان نے کون سے سرکاری پیسے سے کرپشن کی اور نجی کاروبار میں لگایا؟ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین سیاسی انتقامی کارروائیوں کے باوجود کوئی ثبوت تو درکنار ، کسی ایک مقدمے میں شہبازشریف پر کرپشن کا الزام تک نہیں لگایاجا سکا، اس کے باوجود شہباز شریف طویل ترین مدت تک نیب کے عقوبت خانے اورجیل میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مافیا کی وجہ سے ترقی کی شرح میں کمی جبکہ مہنگائی میں اضافہ ہوا، دوسروں کو مافیا کہنے والا خود لوگوں کا روز گار بند کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف بجلی لائے،چار میٹرو بنائیں، سڑکوں کا جال بچھایا جبکہ موجودہ حکمران نے کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں بنایا، جن کے منصوبوں پر آپ تختیاں لگاتے ہیں انہی کو آپ مافیاز کہتے ہیں، پاکستان کی عوام جھولیاں اٹھا کر بتارہی ہے اصل مافیا کون ہے۔ پاکستانی عوام کو آپ بے وقوف نہیں بناسکتے، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نیب کی پریس ریلیز کے ساتھ ہمارا موقف بھی نشر کرے، نیب والے ایک طرف سلائی مشین سے بے نامی خریدنے والوں سے بند کمرے میں ڈیل کرتے ہیں اور دوسری طرف ن لیگ کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اگر پروڈکشن آرڈرز جاری ہورہے ہیں تو سپیکر اس پر عملدرآمد بھی کریں۔ انھوں نے واضح کیا کہ عدالت کے فیصلے سے پہلے تین روز تفصیلی بحث ہوئی، ہم تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، تفصیلی فیصلے کے بعد قیادت سے مشاورت اور متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے
ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز جب بولتی تھیں لیکن اس وقت کوئی چلاتا نہیں تھا اب ان کی خاموشی پر اعتراض کیا جا رہا ہے۔ ان کا ہنا تھا کہ مریم نواز کسی قسم کے خوف یا ڈر کا شکار نہیں جبکہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ وہ ہیں جنہوں نے کشمیر کے جلسے سے پہلے مریم نواز کو گرفتار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی والدہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ پاکستان واپس آئیں۔ وہ نڈر ہیں جب بھلی ملک اور عوام کو ان کی ضرورت ہو گی وہ سڑکوں پر ہوں گی۔
