پاکستان چھوڑنے والے افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ،تعداد 4لاکھ 66ہزارتک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 12 جنوری کو مزید 796 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 217 مرد، 207 خواتین اور 372 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لئے 36 گاڑیوں میں 55 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 12 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 66 ہزار 410 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

Back to top button