پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلاء میں بھیجا جائے گا

پاکستان کےلیے ایک اور تاریخ ساز دن، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کے کامیاب لانچنگ کے بعد پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1، چین کے تعاون سے آج خلا میں بھیجا جائے گا۔ سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدارمیں بھیجا جائے گا۔ پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کہ سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ ماہرین کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون سماجی اور معاشی طور پر اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ملک کے ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہچنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔
