پاکستان کی تنہائی پسند اداکارائیں جو اکیلے رہتی ہیں

ہر انسان زندگی کے مختلف مراحل سے گزرتا ہے، جن میں سے ایک اہم مرحلہ شادی کا بھی ہوتا ہے، عام طور پر کہا جاتا ہے کہ شادی کے بعد انسان مکمل ہوجاتا ہے، لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو دانستہ شادی نہیں کرتے اور تنہا زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں، یہاں تک کہ کچھ مردم بیزار لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی نہیں رہتے، آج ہم آپ کو شوبز سے وابستہ کچھ ایسی ہی خواتین کے بارےمیں بتائیں گے جو تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔
Reshamریشم
اداکارہ ریشم ایک بہت بڑے بنگلے میں تنہا ہی رہتی ہیں، ان کی بہنوں کے گھر بھی قریب ہیں لیکن وہ تنہائی پسند ہیں اور اکیلے رہنے اور وقت گزارنے خو ترجیح دیتی ہیں۔ پیرس کے مشہور فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد سے ان کی زندگی میں ابھی تک اور کوئی شخص داخل نہیں ہوا۔ لیکن وہ اس انتظار میں ہیں کہ کوئی آئے جس کے کندھے پر وہ بھی سر رکھ کر اپنے دکھ سکھ شیئر کر سکیں۔
Hina Altaf Modelحنا الطاف
نامور اداکارہ حنا الطاف بھی ایک لمبے عرصے سے تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے حوالے سے کافی عرصہ ڈپریشن میں رہیں، انہیں خود نہیں پتہ چلتا تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے، پھر خود کو اس تکلیف سے نکالنے کےلئے انہوں نے اپنا نفسیاتی علاج بھی کروایا، حنا الطاف کافی عرصہ سے بغیر فیملی کے زندگی گزار رہی ہیں اور ان کو اس زندگی کی عادت ہوگئی ہے۔ اب وہ تنہا ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔
Maria Wasti 4ماریہ واسطی
ماریہ واسطی برس ہا برس سے اپنی دوستوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، ایک زمانے گزرا جب انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ رہنا چھوڑ دیا تھا، وہ اپنی فیملی سے ملتی ضرور ہیں لیکن اس کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتیں۔ انہیں تنہا یا پھر اپنی کچھ گنی چنی دوستوں کے ساتھ ہی رہنا پسند ہے۔
Ayesha Omarعائشہ عمر
بلبلے اسٹار عائشہ عمر بھی زیادہ عرصہ تنہا ہی وقت گزارتی ہیں۔ ان کی والدہ اپنے گھر کو چھوڑنا نہیں چاہتیں اور عائشہ ہر وقت انکے ساتھ رہ نہیں سکتیں، اسی لئے وہ زیادہ تر تنہا رہتی ہیں، ان کی زندگی میں سب سے ضروری ہے ان کی فٹنس جس کا وہ بہت ذیادہ خیال رکھتی ہیں اور تنہائی کو بھی اپنا دوست ہی مانتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button